حلقہ پی کے۔84 مٹہ سوات میں بجلی کی مد میں16 کروڑ روپے کی لاگت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،محمود خان
جمعرات 12 مئی 2016 18:09
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء ) خیبرپختونخواکے وزیر کھیل ،ثقافت ،آثارقدیمہ اورامور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ان کے حلقہ پی کے ۔84 میں 16 کروڑ روپے کی خطیر رقوم سے بجلی کی سہولیات فراہم کرکے عوام کو مشکلات سے چھٹکارا دلایا گیاہے جبکہ بیدرہ سمبٹ فیڈر پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے جس سے علاقہ خوازہ خیلہ فیڈر سے دوسرے علاقے علیحدہ ہوجائیں گے۔
اس کے علاوہ دروشخیلہ اشاڑی فیڈر اوردارمئی سخرہ فیڈر پر بھی کام مکمل ہوچکاہے اوریہ علاقے شین اورفتح پورفیڈر سے علیحدہ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ان فیڈر سے علاقے میں کم وولٹیج اوراورلوڈنگ کاخاتمہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ1 ارب روپے کے لاگت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ علاقے کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ماضی کی محرومیون کاازالہ کیاجارہاہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں تحصیل مٹہ سوات کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر موصوف نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کو درپیش تمام مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے عملی طورپر اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے علاقے کی تعمیر وترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اور علاقے کے عوام گوناگومسائل میں مبتلاتھے ۔مگر اس کے برعکس پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کے پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کو ترجیح بنیادوں پر ترقی دی تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو بھی دورجدیدکی تمام سہولیات فراہم ہوسکے ہیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہو گیا، توڑ پھوڑ نے حملہ آوروں کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا
ری ماڈلنگ آف ورسک کینال سسٹم منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں گے،صوبائی وزیر آبپاشی
}مسمار دکانوں کا معاوضہ فی الفور ادا کیا جائے ‘ میرانشاہ تاجران
oبلا جواز موبائل سٹیٹس بلاک کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان
/وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں انسٹیٹیوٹ ..
yوائرل ویڈیو ‘ شادی پیر میں خاتون بچوں سمیت بحالی مرکز منتقل
ض*ایڈورڈز کالج پشاور شعبہ لاء کے طلبہ پہلے سمسٹر کے امتحان سے تا حال محروم
wغیر قانونی گرفتاری ‘ پنجاب پولیس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
}اے این پی کا اوور سیز باشندوں کیلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
wبانی پی ٹی آئی رہائی ‘ پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ
sامجد آفرید ی کی فیصل کریم کنڈی کو گورنر بننے پر مبارکباد
گندم کی خریداری کےدوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی