سی ٹی ڈی نے 2 مختلف کارروائیوں میں د ہشت گرد کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ‘ بارودی ..
تازہ ترین : 1

سی ٹی ڈی نے 2 مختلف کارروائیوں میں د ہشت گرد کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ‘ بارودی مواد و اسلحہ برآمد

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مئی۔2016ء) سی ٹی ڈی نے 2 مختلف کارروائیوں میں د ہشت گرد کے سہولت کار کو گرفتار کر کے بارودی مواد و اسلحہ برآمد کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے سوال کے علاقے کبل گرام میں کارروائی کے دوران دہشت گرد کے سہولت کار خان محمد کو گرفتار کر لیا ‘یہ گرفتاری پہلے سے گرفتار دہشت گرد صالح محمد کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب شانگلہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران 10 کلوگرام بارودی مواد ار اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد اور اسلحہ شانگلہ میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 14:14:34

اپنی رائے کا اظہار کریں