کیوڈبلیو پی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے، سکندر حیات
تازہ ترین : 1

کیوڈبلیو پی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے، سکندر حیات

پشاور۔12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مئی۔2016ء)سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہاہے کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے اور پختونوں کے حقوق وتحفظ اور خطے میں امن کے قیام کیلئے کوشاں ہے ‘ وطن کورپشاور میں اے این پی کے سرکردرہ اختر منیر ڈاگئی‘ میاں گل ‘انور سید‘ حبیب الله اور شیر عالم کی ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے اہداف صوبہ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی اور پختونوں کی خوشحالی ہے اور اس ضمن میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ان کی پسماندگی کا ازالہ کیاجارہاہے۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 13:40:06

اپنی رائے کا اظہار کریں