پشاور،فائرنگ سے ٹریفک پولیس سب انسپکٹر جاں بحق
تازہ ترین : 1

پشاور،فائرنگ سے ٹریفک پولیس سب انسپکٹر جاں بحق

پشاور۔12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مئی۔2016ء)پشاور کے علاقے آفریدی آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر آفتاب خان جاں بحق ہوگیا‘ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ٹریفک پولیس اہلکار آفتاب خان گھر سے ڈیوٹی کیلئے جارہاتھا کہ عیسیٰ خیل جنازہ گاہ کے قریب دورہ روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی‘متعدد گولیاں لگنے سے آفتاب احمدخان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے‘ ان کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادی گئی ۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 13:16:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں