ریحام خان نے اپنے پروگرام میں خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا
تازہ ترین : 1
ریحام خان نے اپنے پروگرام میں خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی کا پول ..

ریحام خان نے اپنے پروگرام میں خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء): نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے خیبر پختونخواہ حکومت کے تبدیلی کے تمام دعووں اور کارکردگی کے پول کھول دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پروگرام میں پشاور کے صحافی کو لائن پر لے کر ریحام خان نے پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے تمام تبدیلی کے دعووں کے پول کھول دئے ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے تین سال مکمل ہونے پر صحافی نے بتایا کہ کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے کسی بھی اسپورٹس گراؤنڈ میں سیاسی جلسے یا کسی سیاسی اجتماع کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اسی اعلان اور فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے کا انعقاد کیا۔ نمائندے نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے مختص بجٹ پر بھی فخر کیا جاتا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے پول کھولتے ہوئے نمائندے نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 11:42:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں