صوبائی الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

تیراہ مئی کوآر او کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت ،نوٹس پی کے 8ضمنی انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر عنایت اﷲ وزیر نے جاری کیا

بدھ 11 مئی 2016 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) صوبائی الیکشن کمیشن نے پشاورمیں ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو تیراہ مئی صبح گیارہ بجے آر او کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نوٹس پی کے 8ضمنی انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر عنایت اﷲ وزیر نے جاری کیا ہے ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی کے 8میں اپنے امیدوار کے حق میں جلسہ کرنا قواعد کی خلاف ورزی تھی۔عمران خان نے نو مئی کو ناردرن بائی پاس پر جلسہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں