قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے،سکندرحیات خان شیرپاؤ
بدھ 11 مئی 2016 21:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر اورقومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے اورپختونوں کے حقوق وتحفظ اور خطے میں امن کے قیام کیلئے کوشاں ہے ۔بدھ کے روزوطن کور پشاور میں اے این پی کے سرکردہ کارکنوں اختر منیر ڈاگئی ،میاں گل ،انور سید،حبیب اﷲ اورشیرعالم کی ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے اہداف صوبہ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور پختونوں کی خوشحالی ہے اور اس ضمن میں دستیاب وسائل کوبروئے کار لاکر ان کی پسماندگی کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اورپختون دہشت گردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے بہت متاثر ہوئے ہیں اوران کی بحالی اور بہبود کیلئے صوبائی حکومت عملی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ معاشی اور سماجی طور پربد حال صوبہ اور پختون عوام اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت اور ترقی کیلئے مصروف عمل ہے اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کی نظریں قومی وطن پارٹی پر لگی ہوئی ہیں اور ہم سب مل کر ملک و قوم کی خدمت ،تعمیر و ترقی اور تحفظ کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔سکندر شیرپاؤ نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی اور پختونوں کی خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی اور اس ضمن میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی اور شہاب خان بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
معاون خصوصی برائے بہبود آبادی کی زیر صدارت علمائے کرام کا سیمینار منعقد
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گی
صوبائی وزیر فضل شکور خان کے متعلقہ حکام کو صوبے میں ڈبلیو ڈبلیو بی کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کرنے کے ..
بلدیاتی ممبران کو فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدمات کر رہے ہیں۔ نتھیا گلی بکوٹ روڈ کی مکمل صفائی کا کام جلد ..
وزیر صحت خیبر پختونخوا کا طبی تدریسی ادارہ مردان کا دورہ
منشیات کیخلاف ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون کی تیار فصل تلف
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی ای پی آئی کی 50 سالہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
پشاور،8 اضلاع سے محکمہ زراعت توسیع، کراپ رپورٹنگ سروس اور ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کیلئے تربیتی ..
مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کا ضلع کرک میں منشیات بحالی مرکز کا اچانک دورہ
صوبائی حکومت کانسوار تمباکو پر20 روپے فی کلوگرام سیس بڑھانے پر غور
حاجی غلام علی سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم کی ملاقات، ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سرکاری کالجوں کی داخلہ فیس میں دس فیصد کمی کی تجویز ہے،مزمل اسلم
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل