”مدرڈے“ کے حوالے سے پشاور کے نجی سکول میں تقریب کا انعقاد
تازہ ترین : 1

”مدرڈے“ کے حوالے سے پشاور کے نجی سکول میں تقریب کا انعقاد

پشاور۔11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مئی۔2016ء)سینٹ جان سکول میں ”مدرڈے“ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پرنسپل عامر جاوید‘ آرگنائزر سٹیفن کرسٹی سمیت اساتذہ طلباء اور طلبہ کے والدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہمارے پاس ماں سے محبت کی اظہار کے لیے الفاظ نہیں ماؤں کی خدمت کا صلہ اولاد بھی نہیں دے سکتی لیکن ان کی خدمت کرکے جنت کماسکتی ہے ‘ آج کے دن اپنی ماؤں کی عظمت کو سلام کرتے ہیں اور ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم زندگی بھر اپنی والدین اور خصوصاً ماں کی خدمت کرینگے‘ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمیں اچھے انسان بنانے میں اور اعلیٰ مقام دلانے میں ہمارے والدین نے ہی کتنے محنت کی اور کتنے جتن کیے۔

وقت اشاعت : 11/05/2016 - 12:04:02

اپنی رائے کا اظہار کریں