پشاور،محکمہ انسداددہشت گردی کی کاروائی،اپردیر سے تین دہشت گرد گرفتار

منگل 10 مئی 2016 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران اپر دیر سے تین شدت پسند وں کوگرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ملاکنڈ ایجن کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے گل زادہ‘ عمر حیات اور احسان اﷲ کو واڑی کے علاقے سے حراست میں لیا گیا جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہیں جس میں 18سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں