پشاورکاشمار جلد ہی عالمی سطح کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوگا،سنئیر صوبائی وزیر عنایت اللہ

منگل 10 مئی 2016 19:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیربلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ پشاورکو خوبصورت اورماڈل سٹی بنانے کے لئے اربوں روپے کے مختلف منصوبو ں پرکام جاری ہے جن کی تکمیل سے پشاورکاشمار عالمی سطح کے خوبصورت ترین شہروں میں ہونے لگے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورشہر کے دورے کے موقع پر لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)کے متعلقہ حکام اورافسران بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھے ۔

عنایت اللہ نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کی بڑی شاہراہوں اورسنٹر میڈیاکے کناروں پر رنگ برنگ پھولوں کے پودے لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے پشاورکی عظمت رفتہ بحال ہورہی ہے اورحقیقی معنوں میں پشاور پھولوں کے شہر میں تبدیل ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیگر ترقیاتی منصوبوں کاحوالہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مفتی محمود ،پیرزکوڑی ،سکندر خان فلائی اورز ،چمکنی اورموٹروے انٹر چینج اورجی ٹی روڈ پر تزئین وآرائش کے کام کی رفتار کو مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ باب پشاورکی تکمیل کو مثال بناتے ہوئے دیگر جاری منصوبوں کو بھی جلد ازجلد مکمل کیاجائے تاکہ پشاورکی خوبصورتی اور اس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے مشن ”گرین اینڈکلین پشاور“کے مقاصد کی تکمیل بہترین اندازمیں ہوسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں