نیب کے گریڈ اٹھارہ کے آٹھ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ انیس میں ترقیاں دیدی
تازہ ترین : 1

نیب کے گریڈ اٹھارہ کے آٹھ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ انیس میں ترقیاں دیدی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مئی۔2016ء) نیب کے گریڈ اٹھارہ کے آٹھ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ انیس میں ترقیاں دیدی گئی ہیں نیب اعلامیہ کے مطابق ترقی کے بعدانہیں قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے عہدے پر تعینات کردیاگیا ہے ۔ نیب اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں نیب خیبر پختونخوا کے کلیم اللہ ، خاور الیاس ، کراچی کے محسن مجید ، عدنان عباس ، روالپنڈی کے ناصر جنجوعہ ، حماد حسین ، لاہور کے کاشف منصور ، ہیڈکوارٹر کے محمد عمر دراز ،شامل ہیں ۔ ان افسران کی ترقی کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کی گئی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/05/2016 - 19:50:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں