ایشین کبڈی چیمئین شپ کی شاندارکامیابی کے بعداب کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں کرایاجائے گا،وہ دن دورنہیں جب پاکستان کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کی عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا

پاکستان اورایشین کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانامحمدسرور کی میڈیا سے گفتگو

منگل 10 مئی 2016 19:00

ایشین کبڈی چیمئین شپ کی شاندارکامیابی کے بعداب کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں کرایاجائے گا،وہ دن دورنہیں جب پاکستان کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کی عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) پاکستان اورایشین کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانامحمدسرور نے کہاکہ واہ کینٹ میں منعقدہ ایشین کبڈی چیمئین شپ کی شاندارکامیابی کے بعداب کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں کرایاجائے گااوروہ دن دورنہیں رہے جب پاکستان کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کی عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایشین چمپئین شپ کی میزبانی ملنے پرتمام ٹیموں نے ان میں شرکت کی واضع یقین دہانی کرائی تھی کسی نے سیکورٹی کوجواز نہیں بنایا اورجوش وجذبے سے پاکستان میں منعقدہ ایونٹ میں بھرپورشرکت کی اوراس کوکامیاب بنایا۔

انہوں نے کہاکہ تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان کی خوبصورتی ،مہمان نوازی سے بہت زیادہ متاثرتھے اورانہوں نے ہمیں پاکستان باربارآنے کی یقین دہا نی کرائی۔

(جاری ہے)

محمدسرور نے بتایاکہ ورلڈکبڈی فیڈریشن کے صدرنے کبڈی کے لیے بہتری ماحول پرہم سے وعدہ کیاکہ وہ آئندہ کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں کرانے کے خواہشمند ہیں ہم نے ان کوبتایاکہ پاکستانی حکومت اورعوام کبڈی ورلڈ کپ کرانے کے لیے تیاراوربے چین ہیں۔محمد سرور، سلطان سید علی شاہ نے تمام پاکستانی عوام کاشکریہ اداکیاکہ ان کی کاوشوں سے پاکستان میں ایشین کبڈی چمئیپین شپ کامیاب رہی ۔واضع رہے کہ ایشین کبڈی چمپئین شپ میں پاکستان سمیت انڈیا ،سری لنکا،ایران، افغانستان،نیپال کی ٹیموں نے شرکت کی تھی میزبان پاکستان فتح رہاتھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں