آفتاب شیر پاؤ کا علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر اظہار مسرت
تازہ ترین : 1

آفتاب شیر پاؤ کا علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر اظہار مسرت

پشاور ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مئی۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین و سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پورے خاندان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ علی حیدر گیلانی نے تین سال سخت مشکل حالات کا سامنا کیا اوراس دوران ان کی پوری فیملی نے جس صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا اس پرہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ تین سال کے لمبے عرصہ کے بعد علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی نہ صرف ان کے اہل خانہ کیلئے پر مسرت موقع ہے بلکہ پوری قوم کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/05/2016 - 18:32:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں