پاک ایران دوستانہ تعلقات خطے کیلئے انتہائی اہم ہیں‘ حیدر ہوتی

منگل 10 مئی 2016 14:49

پشاور۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ پاک ایران دوستانہ تعلقات خطے کیلئے انتہائی اہمتی کے حامل ہیں اور ان تعلقات میں مزید بہتری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں ایرانی قونصل جنرل باقربیگی سے ملاقات کے دوران کیااس موقع پر مرکزی سیکرٹری مالیات ارباب محمدطاہر خان خلیل‘ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور سیکرٹری اطلاعات ہارون بشیر بلور بھی ان کے ہمراہ تھے‘ جبکہ ایرانی قونصل جنرل کے ساتھ ملاقات میں کمرشل اتاشی فتح تباراورآقاجلالی بھی موجود تھے‘ امیرحیدر کان ہوتی نے بات چیت کے دوران کہاکہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ ودوستانہ تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے بہترین مفاد میں ہیں اور ان میں مزید بہتری لاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں