ٹریفک وارڈنز کو پٹرولنگ کیلئے 40 موٹرسائیکلز دیدی گئیں

منگل 10 مئی 2016 14:36

پشاور۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء )ٹریفک وارڈنرز کو پٹرولنگ کے لیے جاپان سے منگوائی 40جدید موٹرسائکلیں حوالے کردی گئیں‘ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے کہاہے کہ ٹریفک وارڈنز پولیس کا ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ جرائم کی روک تھام اور عوام کیساتھ اعلیٰ اخلاق اور رویہ ہر حوالے سے قابل تقلید اور مثالی ہونا چاہئے‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرول پولیس آفس پشاور میں ٹریفک وارڈنزپولیس کو پٹرولنگ کے 40عدد جدید موٹر سائیکلیں حوالہ کرنے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈکوارٹرز‘ چیف کیپٹل ستی پولیس پشاور‘ ڈی آئی جی ٹریفک بھی موجود تھے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز نہ صرف پولیس فورس بلکہ پوری قوم کی ڈسپلن کی نمائندگی کرتے ہیں اور بالخصوص پولیس کے بارے میں عوامی رائے کا اندازہ سڑک پر کھڑے ڈیوٹی سرانجام دینے والے کانسٹیبل سے بخوبی لگایاجاسکتاہے‘ انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے گھمبیر مسئلے پر قابو پانے کیلئے عوام نے ٹریفک وارڈنزسسٹم سے بڑی توقعات وابستی کی ہوئی ہیں‘ کسی بھی پوائنٹ پر ٹریفک اہلکار فورس کا ایمبیسڈرہوتاہے اور ان کی ہر ایک نقل وحرکت فورس کے مقدس پیشے اور عام کے وابستہ توقعات کی عکاس ہونی چاہیے‘آئی جی پی نے شرکاء کو مزید ہدایت کی کہ وہ مقامی پولیس کے ساتھ جرائم کی روک تھام کے لیے بھی مستعداورچوکس رہ کراپنا اہم کرداراداکریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں