سینٹ جان سکول میں ”مدرڈے“ کے حوالے سے تقریب

منگل 10 مئی 2016 14:35

پشاور۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء ) سینٹ جان سکول میں ”مدرڈے“ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پرنسپل عامر جاوید‘ آرگنائزر سٹیفن کرسٹی سمیت اساتذہ‘ طلباء اور طلبہ کے والدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہمارے پاس ماں سے محبت کا اظہار کیلئے الفاظ نہیں ماؤں کے خدمت کا صلہ اولاد کبھی نہیں دی سکتی لیکن ان کی خدمت کرکے جنت کماسکتی ہے‘ آج کے دن اپنی ماؤں کی عظمت کو سلام کرتے ہیں اور ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم زندگی بھر اپنے والدین اور خصوصاً ماں کی خدمت کریں اور ان کی خواہشات اور احساسات کا احترام کریں گے ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمیں اچھے انسان بنانے میں اور اعلیٰ مقام دلانے میں ہمارے والدین نے ہی کتنی محنت کی اور کتنے جتن کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں