سی ٹی ڈی نے اپر دیر میں کاروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
تازہ ترین : 1

سی ٹی ڈی نے اپر دیر میں کاروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مئی۔2016ء)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے اپر دیر میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سی ٹی ڈی نے اپر دیر میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان نے 2009 سے 2011 تک چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا، چیک پوسٹوں پر حملے میں 18 اہلکار شہید جبکہ 10 زخمی ہو گئے تھے۔

وقت اشاعت : 10/05/2016 - 14:07:39

اپنی رائے کا اظہار کریں