پشاور : ڈبگری بازار میں واقع ہوٹل میں‌ فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 10:53

پشاور : ڈبگری بازار میں واقع ہوٹل میں‌ فائرنگ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : ڈبگری بازار میں ایک ہوٹل کے کمرے میں مسلح شخص نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو ڈبگری گراؤنڈ طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس نے ہوٹل کے قریبی مورچوں کو سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ہوٹل کے اندر آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے گئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ ہوٹل میں داخل ہونے کے نتیجے میں حملہ آور کو ہلاک کر دیاگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا کہ حملہ آور کا تعلق وزیرستان سے ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ہوٹل کو کلئیر قرار دئے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےایس ایس پی آپریشنز عباس مجیدمروت نے بتایا کہ مشکوک مسلح شخص کا نام یحییٰ ہے جبکہ اس کا تعلق وزیرستان سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ مشکوک مسلح شخص کے کمرے سے ایک مشکوک بوری بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں