میاں صاحب اپنے امپائر بھی کھڑے کردو لیکن شکست آپ ہی کی ہوگی،، چوتھی وکٹ بھی گرنے والی ہے،کرپٹ آدمی کبھی عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا، نوازشریف نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے پاکستان کا نظام تباہ کر دیا،پاناما لیکس میں نام آیا تو بجائے جواب دینے کے خود کو معصوم پیش کررہے ہیں،فضل الرحمان نے پرویز مشرف، آصف زرداری اور نوازشریف سمیت سب کی حکومتوں کا ساتھ دیا ، خدانخواستہ پاکستان کا وزیراعظم یہودی بن جائے تو مولانا اس کا بھی ساتھ دیں گے اور فتوی دیں گے کہ یہودی کے نیچے حکومت کرنا جائز ہے ،مولانا کے ہوتے ہوئے کسی کو یہودی کا ایجنٹ بننے کی کوئی ضرورت نہیں، بنوں کے جلسے میں اکرم خان درانی نے بہت فنکاریاں دکھائیں ، بنی گالا تو دور کی بات ، میں پرسوں بنوں آرہا ہوں دیکھتا ہوں کہ درانی کیا کرے گا ،اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا عوامی جلسے سے خطاب

پیر 9 مئی 2016 22:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ میاں صاحب اب اپنے امپائر بھی کھڑے کردو لیکن شکست آپ ہی کی ہوگی، چوتھی وکٹ بھی گرنے والی ہے، ملک کا لیڈر کرپٹ ہو تو وہ قوم کو تباہ کردیتا ہے کیوں کہ جب لیڈر خود چور ہو تو ملکی اداروں کو کیسے آزاد ہونے دے گا ،کرپٹ آدمی کبھی عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا، میاں صاحب آپ نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے پاکستان کا نظام تباہ کر دیا، 20 سال سے پورے پاکستان میں جا کر کہتا تھا کہ میاں صاحب نے کرپشن سے پیسہ بنایا اور نشاندہی کی کہ ان کے بچوں کے نام جائیدادیں ہیں جس پر لوگ کہتے تھے کہ میاں صاحب تو معصوم ہیں لیکن اب جب پاناما لیکس میں نام آیا تو بجائے جواب دینے کے خود کو معصوم پیش کررہے ہیں،فضل الرحمان نے پرویز مشرف، آصف زرداری اور نوازشریف سمیت سب کی حکومتوں کا ساتھ دیا اور خدانخواستہ پاکستان کا وزیراعظم یہودی بن جائے تو مولانا اس کا بھی ساتھ دیں گے اور فتوی دیں گے کہ یہودی کے نیچے حکومت کرنا جائز ہے ،مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے کسی کو یہودی کا ایجنٹ بننے کی کوئی ضرورت نہیں، بنوں کے جلسے میں اکرم خان درانی نے بہت فنکاریاں دکھائیں، وہ مجھے بتائے یہ حکومت کیسے گرائے گا، بنی گالا تو دور کی بات ، میں پرسوں بنوں آرہا ہوں دیکھتا ہوں کہ درانی کیا کرے گا ،اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اور میں چاہتا ہوں کہ میرے ارکان اسمبلی کی قیمت لگا تاکہ ہمیں بھی کچرا صاف کرنے کا موقع ملے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے راستے پتہ چلا کہ جلسہ میں گولی چلی ہے تو سمجھا جب تک پہنچوں گا تو پنڈال خالی ہوگیا ہوگا۔مگر آپ بہادر پاکستانی ہوں آپکو کوئی ذرا نہیں سکتا۔سب سے پہلے میں بنوں جلسے کا ذکر کروں گا، جو ایک تنبو کے اندر جلسہ ہوا، وہاں3صحت مند آدمیوں نے کالی عینکیں لگائی ہوئی تھیں۔ایک میاں شریف تھا دوسرا مولانا ڈیزل اور تیسرا اکرم دورانی تھا جس نے بڑھکیں ماریں۔

عمران خان نے کہا کہ اکرم درانی نے جلسے میں کہاکہ بنی گالاکی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا میں اکرم درانی کو چیلنج کرتا ہوں کہ بنی گالا تو بہت دور کی بات ہے میں پرسوں بنوں آرہا ہوں دیکھتا ہوں کہ کیا کرو گے۔انہوں نے کہا کہ اکرم درانی سے بنوں سے جلسے میں کہا کہ میاں صاحب حکم کریں میں خیبر پختونخوا کی حکومت گرادوں گا،میں ان سے پوچھتا ہوں کہ وہ حکومت کیسے گرائیں گے وہ اسلام کے نام پر سیاست اور رشوت سے ہمارے ایم این اے کے ضمیر خریدو گے کچھ شرم کرو۔

عمران خان نے کہا کہ کے پی میں اکثریت ہماری سے اکرم درانی رشوت دے کر حکومت گرانے کی بات کر رہا ہے،اکرم درانی میں گناہ گار آدمی ہوں پر تم سے بہتر مسلمان ہوِں عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بار بار مجھے یہودیوں کا ایجنٹ کہتے ہیں میں کہتا ہوں مولانا پہلے پرویز مشرف کی حکومت میں وزیر رہے پھر زرداری کے ساتھی بن گئے اور اب نواز شریف کے ساتھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ اگر یہودی پاکستان کا وزیراعظم بن جائے تو مولانا اس کے بھی وزیر بن جائیں اور فتویٰ جاری کردیں گے کہ یہودی وزیراعطم کے نیچے وزرات لے کر حکومت کرنا بھی جائز ہے۔عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب نے پوچھا کہ کہاں ہے نیا پختونخوا میں ان سے کہتا ہوں میاں صاحب آپ غلط جگہ نیا خیبرپختونخوا ڈھونڈ رہے ہیں۔میاں صاحب قومیں سٹرکیں بناکر نہیں بنتی،قومیں روزگار دینے اور تعلیم عام کرنے سے بنتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب نوجوانوں پر انویسٹمنٹ ہوگی تو یہ ملک کو عظیم بنائیں گے،میاں صاحب آجکل جلسے کرنے نکلے ہوئے ہیں وہ اے سی جلسے کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ایک وہ فرم تھی جو پیسہ چھپانے والوں کیلئے آف شور کمپنیاں بناتی ہے۔میں 20سال سے کہہ رہا ہوں نواز شریف نے کرپشن سے پیسہ بنایا ہے۔آخر کار خدا نے میری سن لی اور بیرون ملک کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی کمپنیاں سامنے آ گئیں ۔

لوگ کہتے تھے زرداری صاحب زیادہ کرپٹ ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ میاں صاحب ان سے بھی زیادہ کرپٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی کھڑی ہونے پر کھلاڑی کو پویلین جانا پڑتا ہے ۔ میاں صاحب نے پی ٹی آئی کے سو اساری اپوزیشن کو قابو کر لیا تھا ۔میاں صاحب کو پارلیمنٹ میں جواب دینا چاہیے تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب نے جواب دینے کی بجائے ملک کے چکر لگانا شروع کر دیئے اور ایئر کنڈیشن جلسے کرنے لگ گئے ۔

جلسے اسے کہتے ہیں کہ 40ڈگری کی گرمی میں یہ میرے ٹائیگر کھڑے ہیں ۔میرے یہ نوجوان نیا پاکستان بنائیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ مہاتیر محمد مسلمانوں کے عظیم لیڈر ہیں میں نے دس سال پہلے مہاتیر محمد کو دعوت دی ۔میں نے ان سے ترقی کا راز پوچھا تو انہوں نے کہا کہ آپ کا لیڈر ایماندار ہونا چاہیے اور اس طرح بڑی کرپشن نہیں ہوتی اور ملک کو نقصان نہیں ہوتا ۔

چھوٹی کرپشن ملک کو تباہ نہیں کرتی ۔عمران خان نے کہا کہ جنگ بد ر کے 13سال بعد دوسپر پاورز نے مسلمانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اسے کہتے ہیں لیڈر شپ ۔مسلمان حکمران ایماندار تھے ۔ اکرم درانی یا مولانا فضل الرحمان کی طرح بکاؤ مال نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس چھوٹو گینگ سے نہ لڑ سکی وہاں بھی فوج بلانا پڑی ۔ ہماری پولیس نے سردارسورن سنگھ کے قاتلوں کو فوراً گرفتارکر لیا اور ایبٹ آباد واقعہ کے ملزمان کو بھی پولیس نے پکڑ لیا ہم ان کو سزائیں بھی دلوائیں گے ۔

کرپٹ آدمی کبھی عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے سیاستدانوں نے پولیس کو تباہ کر دیا ہے میں پنجاب پولیس کو ٹھیک کر کے دکھاؤں گا ۔ میاں صاحب آپ نے اپنی کرپشن بچانے کے لئے پاکستان کا نظام تباہ کر دیا۔ادارے تباہ کر دیئے ۔ عدلیہ پر حملہ کیا اور چھانگا مانگا میں سیاستدانوں کی بولی لگائی جاتی رہی ۔ میاں صاحب آپ نے پاکستان کے تمام ادارے بھی برباد کر دیے ۔

نجم سیٹھی کو الیکشن میں دھاندلی پر پی سی بی میں عہدے سے نوازا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ایک آپ کا کپتان ہے جو کرپشن مٹانے میں لگا ہوا ہے اور ایک میاں صاحب ہیں جو کرپشن بچانے کے لئے کپتان بنے ہوئے ہیں ۔ آپ نے میرا ساتھ دینا ہے ،ہر پاکستانی پر اس وقت ایک لاکھ20ہزار روپے کا قرضہ چڑھ چکاہے۔اب ایک طرف پرانے پاکستان اور دوسری طرف نیا پاکستان بنانے والے لوگ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن والو یاد رکھنا آپ لوگوں نے میاں صاحب کو انتخاب جیتنے میں مدد دی یہ بات میں بھولوں گا نہیں بلکہ آپکا احتساب کر کے رہوں گا(ن) لیگ کی تین وکٹیں گر گئیں تھیں اب چوتھی وکٹ بھی گرنے والی ہے۔مجھے نیا پاکستان قریب نظر آرہاہے۔عمران خان نے پرسوں بدھ کو بنوں میں جلسے کا بھی اعلان کیا۔عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب اب پیسہ جلا رہے ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوں گے،کارکنوں میراساتھ دینا،ہمارا اورحکومت کا زبردست ٹی ٹونٹی میچ ہونیوالا ہے کیونکہ ایک طرف کرپشن ختم کرنیوالا کپتان اوردوسری طرف کرپشن بچانے والا ہے اورمولانا فضل الرحمان بھی کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں قائد اعظم کو مانتاہوں جو ایماندار لیڈرتھے،ایک طرف قائد اعظم کا پاکستان ہے اوردوسری طرف تھوڑے سے لوگ قبضہ مافیا بن کے بیٹھے ہیں،اب میاں صاحب بھلے اپنے امپائر کھڑے کردیں پھر بھی میچ جیت کر دکھاؤں گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ ٹیکس آپ لوگ دیتے ہیں اورحکمران یہ ٹیکس چوری کرکے ملک سے باہر لے جاتے ہیں اس لئے آپ لوگوں کو میرے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں انتخاب ہونے والا ہے اور میں نے یہاں ایک عام کارکن شہزاد کو ٹکٹ دیا ہے آپ لوگوں نے اسکو جیتنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عوام ڈیزل پر100فیصد پٹرول پر50فیصد اورمٹی کے تیل پر 60فیصد ٹیکس دے رہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں