تحریک انصاف کے پشاور میں جلسے میں شدید بدنظمی
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف کے پشاور میں جلسے میں شدید بدنظمی

کارکن اسٹیج پر چڑھ گئے ،پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مئی۔2016ء)تحریک انصاف کے پشاور میں جلسے کے موقع پر شدید بدنظمی ،کارکن اسٹیج پر چڑھ گئے ،پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی ۔تحریک انصاف کے پشاور ناردرن بائی روڈ پر جلسے میں مختلف اوقات کے دوران شدید بدنظمی رہی ،جلسے میں شرکت کے آنے والے کارکنوں کو روکنے والا کوئی نہیں تھا ،مشتعل کارکن اسٹیج پر پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی کی ،جس پر پولیس حرکت میں آگئی سیکورٹی سنبھالتے ہوئے کارکنوں کو اسٹیج سے زبردستی اتارا اور کارکنوں پر لاٹھی چار ج کیا،پولیس نے مشتعل کارکنوں کو قابو میں کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی ، جس سے ہر طرف بھگڈر مچ اور لوگ قریبی کھیتوں میں بھاگنے لگے،اس موقع پر بعض کارکن آپس میں لڑ پڑے اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی ہوئے۔

کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/05/2016 - 22:18:31

اپنی رائے کا اظہار کریں