پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں کی ماڈل عینی سے بدتمیزی ، چھیڑ چھاڑ ، ماڈل نے مشکل سے جان بچائی

خاتون کو جلسے میں ساڑھی پہن کر نہیں آنا چاہیے تھا، شوکت یوسفزئی خاتون کو کسی سازش کے تحت بھیجا گیا ، نعیم الحق

پیر 9 مئی 2016 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں پارٹی کارکن پی ٹی آئی کیلئے مصیبت بننے لگے،لاہور جلسے کی طرح پشاور کے جلسے میں ایک مرتبہ پھر خواتین سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آگیا ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے ماڈل عینی کے ساتھ بدتمیزی کی جس کے بعد اس نے مشکل سے جان بچائی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو تحریک انصاف کے پشاور کے جلسے میں آنیوالی معروف ماڈل عینی سے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے بدتمیزی کر ڈالی اوراس سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی جس کے بعد بھاگ کرجان بچانا پڑی،پارٹی کارکن خاتون سے چھیڑ چھاڑ، بدتمیزی کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے جبکہ ماڈل عینی نے کہا کہ میں کپتان کی مداح ہوں ، عمران خان کو انگوٹھی کا تحفہ دینے آئی ہوں۔

جس کے بدلے تحریک انصاف کے پارٹی کارکنوں نے میرے ساتھ بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کی واپس گھر جارہی ہوں ، ڈنڈا لے کر آہونگی او ر سب کو مار کر بھگاؤں گی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما صوبائی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خاتون کو جلسے میں ساڑھی پہن کر نہیں آنا چاہیے تھا۔ماڈل عینی نے خود تماشا بنایا ہوا ہے،رہنما پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ خاتون کو اس طرح جلسے میں نہیں آنا چاہیے تھا،یقینا خاتون کو کسی سازش کے تحت بھیجا گیا ہے، مخالفین نے ہمارے لیے ایک حربہ آزمانے کی کوشش کی اورجلسہ شروع ہونے سے پہلے خاتون وہاں کیا کرنے گئی تھی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں