فافن کا نیا سروے جاری، عوام کی رائے میں پنجاب سب سے کرپٹ جبکہ خیبرپختونخواہ سب سے کم کرپٹ صوبہ قرار

muhammad ali محمد علی پیر 9 مئی 2016 19:47

فافن کا نیا سروے جاری، عوام کی رائے میں پنجاب سب سے کرپٹ جبکہ خیبرپختونخواہ سب سے کم کرپٹ صوبہ قرار

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) فافن کے نئے سروے میں عوام کی رائے میں پنجاب سب سے کرپٹ جبکہ خیبرپختونخواہ سب سے کم کرپٹ صوبہ قرار پایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سے سال 2016 کیلئے عوامی رائے سے حاصل کردہ نیا سروے جاری کیا گیا ہے۔ یہ سروے فروری 2016 میں حاصل کیا گیا۔ سروے میں پورے ملک سے کل 6 ہزار 30 لوگوں سے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی کارگردگی کے حوالے سے رائے جانی گئی۔

(جاری ہے)

عوام کی اکثیریت کی جانب سے پنجاب کو سب سے زیادہ کرپٹ جبکہ خیبرپختونخواہ کو ملک کا سب سے کم کرپٹ صوبہ قرار دیا گیا۔ 64 فیصد لوگوں کی رائے میں زیادہ تر حکومتی اداروں میں بے انتہاء کرپشن موجود ہے۔ سب سے زیادہ بلوچستان سے 82 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ ملک میں بے انتہاء کرپشن موجود ہے۔ سندھ کے 74 فیصد، اسلام آباد کے 72 فیصد، پنجاب کے 68 فیصد، 52 فیصد خیبرپختونخواہ جبکہ فاٹا کے 8 فیصد عوام کی رائے میں ان کے صوبوں اور ملک بھر میں بے انتہاء کرپشن موجود ہے۔ سروے کیلئے جن 59 فیصد لوگوں سے رائے حاصل کی گئی ان کی عمر 18 سے 35 برس کے درمیان جبکہ 41 فیصد لوگوں کی عمر 35 برس سے زائد تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں