آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی

پیر 9 مئی 2016 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی ‘بیس کمانڈر پشاور عرفان ذکاء نے مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ‘چیف ریفری منور زمان ‘عبدالرؤف اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘سابق برٹش چیمپئن و چیف آرگنائزر قمرزمان نے مقابلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 122 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ‘کھلاڑیوں کے درمیان انڈر11 ‘انڈر 13 ‘انڈر15 اور انڈر17 کے مقابلے ہوں گے ‘انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے انٹریز زیادہ ہونے کے باعث دو روز کوالیفائنگ راؤنڈ جاری رہا جس میں سے اب مین راؤنڈ کے لئے 64 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہورہے ہیں انہوں نے مقابلوں کے انعقاد میں ائر چیف مارشل سہیل امان گل ‘ بیس کمانڈر پشاور عرفان ذکاء ‘ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف‘سینئر نائب صدر ملک تجمل حیات خان ‘ایگزیکٹو ممبرز ایسوسی ایشن وزیر محمد ‘اصغر نے اہم کردار ادا کیا اور پی اے ایف کی سپورٹ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا انہوں نے کہا کہ یہ سال کا ساتواں ٹورنامنٹ ہے اور عید کے بعد نیشنل ویمنز سکواش چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں کرانے کے لئے منصوبہ بنید کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں