عمران خان کو دیکھنے کے لیے پہلے جلسہ گاہ گئی تھی۔ ماڈل عینی خان
تازہ ترین : 1
عمران خان کو دیکھنے کے لیے پہلے جلسہ گاہ گئی تھی۔ ماڈل عینی خان

عمران خان کو دیکھنے کے لیے پہلے جلسہ گاہ گئی تھی۔ ماڈل عینی خان

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء): خیبر پختونخواہ کی مقامی ماڈل عینی خان نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کو دیکھنے کے لیے پہلے جلسہ گاہ گئی۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی مداح ہوں، کسی کی مداح ہونا بری بات نہیں ہے۔ عینی خان نے کہا کہ میں عمران خان سے نہیں بلکہ ان کے کارکنان سے خفا ہوں کیونکہ وہ جاہل ہیں جبکہ عمران خان بہت اچھا لیڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر تھا کہ میں کہیں جلسہ گاہ پہنچنے میں لیٹ نہ ہوجاؤں لہٰذا میں دو گھنٹے قبل ہی عمران خان کو دیکھنے جلسہ گاہ پہنچ گئی۔ یاد رہے پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں شرکت کے لیے جلسہ گاہ آمد پر ماڈل عینی خان کو جلسہ گاہ میں موجود کارکنان نے گھیر لیا۔

وقت اشاعت : 09/05/2016 - 16:59:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں