پی ٹی آئی کا پشار جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی بد نظمی ، ماڈل عینی کو کارکنوں نے گھیر ..
تازہ ترین : 1
پی ٹی آئی کا پشار جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی بد نظمی ، ماڈل عینی کو کارکنوں ..

پی ٹی آئی کا پشار جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی بد نظمی ، ماڈل عینی کو کارکنوں نے گھیر لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء): پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ لیکن جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں ماڈل عینی خان کو کارکنان نے گھیر لیا جس پر ماڈل عینی بمشکل اپنی جان بچا کر کارکنان سے پیچھا چھڑوانے کے بعد جلسہ گاہ سے باہر کی جانب آ گئیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں بھی خواتین کے ساتھ کچھ افراد نے بد سلوکی کی تھی جس پر پی ٹی آئی انتظامیہ نے پشاور جلسے میں خواتین کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ماڈل عینی پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آئی تھیں لیکن کارکنان کا اس طرح کا رویہ دیکھ کر ممکنہ طور پر ماڈل عینی جلسے میں شرکت کیے بغیر ہی لوٹ جائیں گی۔ واضح رہے کہ ماڈل عینی خان خیبر پختونخواہ کی مقامی ماڈل ہیں جو پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے اپنی شادی کی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/05/2016 - 16:34:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں