پشاور میں سرچ آپریشن ،68 مشتبہ افراد گرفتار

چار سو کے قریب گھروں کی لیڈیز پولیس کی مدد سے چیکنگ

اتوار 8 مئی 2016 12:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) پشاور پولیس نے سٹی سرکل کے چار بڑے تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 68 مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ چار سو کے قریب گھروں کو لیڈیز پولیس کی مدد سے چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ پھندو ، شاہ قبول ، کوتوالی اور تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں کیا گیا آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور سینیفر ڈاگز کی مدد سے چار سو کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا ۔ تین افغان باشندوں سمیت 68 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا افغان باشندے غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم تھے جنہیں چودہ فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں