چیف ایگزیکٹو پسکو کاانتظامی امورکا جائزہ لینے کے لئے مردان سرکل کا دورہ

جمعہ 6 مئی 2016 16:22

پشاور۔06 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو انوارالحق یوسف زئی نے انتظامی امورکا جائزہ لینے کے لئے مردان سرکل کا دورہ کیا اور مختلف دفاترکا معائنہ کیا اورہدایات جاری کیں․ اس موقع پر ایس ای مردان سرکل عبدللہ شاہ,ایکسین مردان 1 ڈویژن الطاف حسین,ایکسین مردان 2 عثمان اکبر,ایکسین صوابی 1 زاہدعلی اور ایکسین صوابی 2 تنویرحیدر موجود تھے․ چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی ,ریکوری میں اضافہ اور لائن لاسز میں کمی ہماری اولین ترجیح ہے اورتاکید کی کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری میں بہتری کے لئے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں ․اس سلسلے میں فیڈر انچارج کی خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ فیڈرکی دیکھ بھال کے لئے اور مرمت کے لئے چوکس رہیں بجلی کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لئے بھی نگرانی کا عمل تیز کیا جائے اور پولیس کی بھرپورمدد حاصل کی جائے اور اس سلسلے میں کسی سے رورعائت نہ کی جائے․ کیونکہ بجلی کا ناجائز استعمال اورڈائریکٹ کنڈے تمام مسائل کی جڑ ہیں اس سے ایک طرف تو پسکو لاسز میں اضافہ ہوتا ہے دوسری طرف بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈہوجاتا ہے جوبجلی فراہمی میں باربارتعطل کا باعث بنتا ہے ․اس لئے اس مہم میں تیزی لائی جائے اور کنڈے ڈالنے والوں اور بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے پسکوبقایاجات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کو بجلی کی فراہمی بغیر کسی نوٹس کے منقطع کردی جائے اور اس وقت تک بحال نہ کی جائے جب تک بقایاجات ادا نہ کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں