ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے پاک فوج کا کردار لائق تحسین ہے ‘ عرفان اللہ آفریدی

جمعہ 6 مئی 2016 11:36

پشاور۔06 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء ) یونین کونسل 11 نیبر ہڈ 31 کے ناظم عرفان اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن عزیز کے دفاع ‘ استحکام اور سالمیت کے لئے قربانیاں دے رہی ہے جس کو ہر سطح پر سراہا جانا چاہئے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر فورم پر تمام سیاسی جماعتوں کو آوازاٹھانی چاہئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں شمالی وزیرستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کا قیام ممکن ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ‘انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو بالائے رکھ کر وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے لئے متحد ہو جائیں ‘ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے پاک فوج کا کردار لائق تحسین ہے اور اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں