حکومت عوام کو ان کے حقوق دلانا چاہتی ہے ،جائزمطالبات کو اہمیت دیتی ہے ،پرویز خٹک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جنگلات کے مالکانہ حقوق کے مسئلے کے حل کیلئے فوری اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کا حکم
جمعرات 5 مئی 2016 21:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ملاکنڈ ڈویژن میں جنگلات کے مالکانہ حقوق کے مسئلے کے حل کیلئے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ کے اندر کمیٹی کو اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات اُنہوں نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاکنڈ ڈویژن کے ایک نمائندہ جرگے سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیں ۔
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عنایت اﷲ، معاون خصوصی برائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ ، معاون خصوصی برائے اطلاعا ت مشتاق احمد غنی، اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی، محمد علی ، جعفر شاہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے عمائدین کے علاوہ سیکرٹری ماحولیات ، سیکرٹری قانون اور دوسرے حکام بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نے جنگلات آرڈنینس2002 سے جنگلات کے مالکانہ حقوق کے بارے میں پیدا شدہ خدشات دور کرنے اور صوبے میں جنگلات کی رائلٹی کی شرح میں یکسانیت پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے صوبائی حکومت کی جنگلات کے تحفظ کیلئے پالیسی کو سراہتے ہوئے جنگلات کے تحفظ کیلئے علاقے کے عوام کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ نے جرگے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کو انکے حقوق دلانا چاہتی ہے اور انکے جائزمطالبات کو اہمیت دیتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں جنگلات کے مالکانہ حقوق کے مسئلے کے حل کیلئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ کی قیادت میں علاقے کے نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ کے اندر کمیٹی کو قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرے گی اور اس سلسلے میں قانون سازی سمیت تمام اُمور یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی تاکہ اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس نے امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کےلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، ڈی پی او مردان
وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کوہستان لوئر میں 17 میگاواٹ ..
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے مالی امداد برین ٹیومر کا شکار ڈیزاسٹر ریسکیور کے حوالے کر دی
محکمہ صحت خیبر اور ادارہ برائے بحالی جسمانی معذوران کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ
پشاور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کا اجلاس
ڈیجیٹل سکل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ DECODE کے تحت KP کی سب سے بڑی IT بھرتی مہم کا انعقاد کیا گیا
پشاور ،غیر قانونی و غیر معیاری ایرانی پٹرول کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
خیبر، باڑہ پولیس کی کارروائی، 15 کلوچرس برآمد، ملزم گرفتار
سعودی عرب کی شاہی خاندان کی خاتون لوئر دیر میں مقامی شخص کے ساتھ غائب ہوگئی
ضلعی انتظامیہ خیبر،ایکسائزپولیس اورایف سی کی مشترکہ کارروائی، 200 کنال پرپوست کی کاشت کو تلف کر دیا گیا ..
ریسکیو1122خیبرپختونخواکےریجنل ڈائریکٹر آپریشنز کا ڈسٹرکٹ ریسکو چارسدہ کادورہ
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی