انٹر ریجنل انڈر23 گیمز ،ٹیبل ٹینس اور لان ٹینس میں پشاور کی کامیابی

پشاونے ا نٹر ریجنل انڈر23گیمز کے ٹیبل ٹینس ،لان ٹینس مقابلوں میں اپنی مہارت ثابت کر کے صوبائی چمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا

جمعرات 5 مئی 2016 20:49

انٹر ریجنل انڈر23 گیمز ،ٹیبل ٹینس اور لان ٹینس میں پشاور کی کامیابی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پشاونے ا نٹر ریجنل انڈر23گیمز کے ٹیبل ٹینس اور لان ٹینس مقابلوں میں اپنی مہارت ثابت کرتے ہوئے صوبائی چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ٹیبل ٹینس مقابلوں کے فائنل میں پشاور نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوات کو دو کے مقابلے میں تین میچوں سے شکست دی پشاور کی جانب سے سپورٹس جرنلسٹ نادر خواجہ کے تینوں بیٹوں نے پشاور کی نمائندگی کیاور فہد خواجہ امم خواجہ اور حسیب خواجہ نے پشاور کی فتح میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا البتہ سوات کے ارباز خان باسط علی اور شاہ خان نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت پشاور کو ٹائم دیا قبل ازیں سیمی فائنل مقابلوں میں پشاور نے ڈی آئی خان کو اور سواتنے ہزارہ کو شکست دی اسی طرح لان ٹینس مقابلوں کے فائنل میں پشاور کی مضبوط ٹیم جسے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل تھیں نے ہزارہ ریجن دو صفر سے شکست دیتے ہوئے کامیابی اپنے نام سمیٹی ان مقابلوں کے اختتام پر ڈائریکٹر سپورٹس کے پی کے طارق محمود اور صوبائی اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذوالفقار بٹ نے کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز ریکٹس اور ونر ٹیم کو تیس اور رنرز اپ کو بیس ہزار روپے نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں