انڈر 23 خیبرپختونخوا گیمز ، خواتین مقابلے آخری مرحلے میں داخل

بیس بال ، تائیکوانڈو، ووشو پشاور نے ، والی بال ،ایتھلیٹکس میں مردان نے کامیابی حاصل کی

جمعرات 5 مئی 2016 20:49

انڈر 23 خیبرپختونخوا گیمز ، خواتین مقابلے آخری مرحلے میں داخل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں خواتین انٹر ریجنل مقابلے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی گزشتہ روز بورڈ گراؤنڈپر منعقدہ بیس بال کے فائنل میں پشاور نے ہزارہ ریجن کو ایک کے مقابلے چار رنز سے شکست دی، تائیکوانڈو میں پشاور نے 100 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ والی بال اور ایتھلیٹکس میں مردان نے ٹرافی اپنے نام کی، اس موقع پر چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو اعجاز احمد مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان ، ایڈمن آفیسر پشاور سپورٹس بورڈ جعفر شاہ ، اکاؤنٹ آفیسر حامد خان ، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال احمد، بیس بال صدر شیر بہادر، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مرتضیٰ حسن ، الیاس آفریدی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں خواتین مقابلے پشاور بورڈ ، یونیورسٹی اور جناح کالج گراؤنڈ پر جاری ہیں ، بورڈ گراؤنڈ پر منعقدہ بیس بال کا فائنل پشاور اور ہزارہ کے درمیان کھیلاگیا جس میں پشاور نے چار ایک سے کامیابی حاصل کی ، پشاور کی طرف سے نوشین ، آفشین اور ثناء نے رنز بنائے جبکہ ہزارہ کی طرف سے راحیلہ نے سکول کیا ۔

اس طر ح والی بال فائنل مردان اور بنوں ریجن کے درمیان کھیلاگیا جس میں مردان نے دو ایک سے کامیابی حاصل سکور 25-22 اور25-19 رہا، اسی طرح ایتھلیٹکس میں مردان نے 32 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، پشاور نے پندرہ پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور بنوں نے چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی مردان کی حسینہ 20 پوائنٹس کے ساتھ بہترین ایتھلیٹ قرار پائیں ۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں پشاور نے چار گولڈ ، چارسلور میڈلز جیت کر 100 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

ہزارہ ریجن نے ایک گولڈ چاربراؤنز میڈلز جیت کر دوسری کوہاٹ ریجن نے ایک گولڈ تین سلور ایک براؤنز میڈلز جیت کر 57 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ووشو کے مقابلوں میں پشاور نے تین گولڈ ، تین سلور اور چار براؤنز میڈلز جیت کر 61 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، کوہاٹ نے تین گولڈ دو سلور اور دو براؤنز میڈلز جیت کر 51 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ہزارہ نے تین گولڈ ایک براؤنز میڈلز جیت کر 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں