گورنر خیبرپختونخوا کا ٹی ڈی پیز کی گھروں کو باعزت واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 5 مئی 2016 16:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے ٹی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو باعزت واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور امن دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی خواہ کسی بھی شکل میں ہواس کا خاتمہ کیا جائے گا،ٹی ڈی پیز کی بحالی و تعمیر نو کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وہ جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، صوبائی وزیر داخلہ ،ایف سی، پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمدکا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ٹی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو باعزت واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کے حوالے سے مزید اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ بہادر افواج اور عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،دہشت گردی اور امن دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی خواہ کسی بھی شکل میں ہواس کا خاتمہ کیا جائے گا،ٹی ڈی پیز کی بحالی و تعمیر نو کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں