گورنر خیبرپختونخواہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ‘ ایکشن پلان پر پیشرفت سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

جمعرات 5 مئی 2016 14:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخواہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، آئی جی ایف سی میجر جنرل مظہر شاہین محمود، کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان، آئی جی پی ناصر خان درانی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اسلم کمبوہ، سیکرٹری امجدعلی خان اور سیکرٹری داخلہ منیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ امن و امان کی صورتحال اور متاثرین فاٹا کی واپسی کا جائزہ بھی لیا گیا۔اس موقع پر گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور امن کے دشمنوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں