پشاور ہائیکورٹ نے مہمند ایجنسی میں سکولوں کی بندش کا آرڈر معطل کردیا
تازہ ترین : 1

پشاور ہائیکورٹ نے مہمند ایجنسی میں سکولوں کی بندش کا آرڈر معطل کردیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء) پشاور ہائیکورٹ نے مہمند ایجنسی میں سکولوں کی بندش کا آرڈر معطل کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں مہمند ایجنسی کے 98سکولوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بندش کا آرڈر معطل کردیا ۔مہمند ایجنسی میں سکولوں کی بندش کا آرڈر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا نے جاری کیا تھا جس کے بعد 98سکولوں کو بند کر دیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 19:02:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں