انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز ، مردوں کا سکواش ٹائٹل پشاور نے جیت لیا

انٹر ریجنل خواتین گیمز میں پشاوراور ہزارہ ریجن کی برتری حاصل کرلی

بدھ 4 مئی 2016 18:24

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز ، مردوں کا سکواش ٹائٹل پشاور نے جیت لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے آخری مرحلے میں گزشتہ روز مردوں کے سکوش فائنل میں پشاور نے بنوں کو سٹریٹ گیمز میں 2-0 سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی پشاور کی طرف سے سیف اﷲ اور ہارون نے بنوں کے سفیان اور ثاقب کو شکست دی ‘ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور سکواش لیجنڈ قمرزمان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے قبل ازیں ہونیوالے سیمی فائنل میں بنوں نے ہزارہ کو شکست دی تھی تاہم ہزارہ کے صائم طارق نے اپنا میچ جیتا جبکہ ان کے ساتھی میچ ہار گئے ‘جمناسٹک میں پشاور نے 199 پوائنٹس کے ساتھ اوورل آل ٹرافی اپنے نام کرلی ‘گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے مقابلوں میں پشاور کے ریاض احمد نے تین گولڈ میڈلز کے ساتھ بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ‘شکیل احمد نے بھی ایک گولڈ ‘سوات کے وقاص نے ایک گولڈ‘شہاب شاہ نے ایک گولڈ ‘پشاور کے ریاض نے ایک گولڈ میڈل اپنے نام کیا ‘مردان کے اصغر نے سلور ‘سوات کے روح الاامین نے سلور ‘پشاور کے محمد گل نے دو سلور میڈلز جیتے ‘سوات کی ٹیم 162 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ‘اس موقع پر آرگنائزر اعجاز احمد نے پشاور کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے میٹس اور دیگر سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا ‘ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور سکواش لیجنڈ قمرزمان نے آخر میں انعامات تقسیم کئے‘مردوں کی ہاکی کے مقابلے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین سعید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری سید ظاہر شاہ ،حاجی ہدایت سابق انٹرنیشنل پلیئر و کوچ سید ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ہاکی ایونٹ میں مانسہرہ نے ڈی آئی خان کو شکست دی ‘بیڈمنٹن کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں جہاں آرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداقت شاہ اور حاجی امجد خان کی نگرانی میں ہونیوالے مقابلوں میں سوات نے کوہاٹ کو 2-0 ‘بنوں نے مردان کو 2-0 اور ڈی آئی خان نے ہزارہ کو 2-0 سے شکست دے دی‘مردوں کے والی بال کے مقابلے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں جس کی نگرانی پاکستان والی بال فیڈریشن شاہد کمال اور خالد وقار کررہے ہیں ‘گزشتہ روز ہونیوالے سیمی فائنل مقابلوں میں بنوں نے کوہاٹ کو 2-0 جبکہ پشاور نے سوات کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘ٹیبل ٹینس میں گزشتہ روز ہونیوالے مردوں کے مقابلوں میں پشاور کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ‘پشاور کے فہد خواجہ ‘امم خواجہ اور حسیب الرحمان نے ڈی آئی خان کے ہزلہ ‘فیصل اور حیدر کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘خواتین مقابلوں میں بیس ایونٹ میں ہزارہ اور پشاور کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، بیڈمنٹن میں ہزارہ نے پشاور کو دو ایک سے ہراکر آگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ، تفصیلات کے مطابق ،خیبرپختونخوا انٹر ریجنل گیمز کے سلسلے میں منعقدہ خواتین کے بیس بال مقابلے پشاور یونیورسٹی میں وصال محمد خان کی نگرانی میں جاری ہیں جہاں پشاور اور ہزارہ کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘گزشتہ روز ہونیوالے میچوں میں پشاور نے کوہاٹ کو 7-0 ‘بنوں نے سوات کو 2-0 ‘ہزارہ نے ڈی آئی خان کو 5-0 سے شکست دی ‘سیمی فائنل میں ہزارہ نے مردان کو5-0 اور دوسرے سیمی فائنل میں پشاور نے بنوں کو 7-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ‘خواتین کے مقابلوں کی نگرانی ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی کررہی تھیں انہوں نے تمام وینیوز کا دورہ کیا ‘ویمنز نیٹ بال مقابلوں میں پشاور نے ڈی آئی خان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ‘والی بال کے مقابلوں میں مردان نے کوہاٹ کو پچیس انیس اور پچیس تیرہ سے شکست دی ‘بنوں نے پشاور کو پچیس چودہ اور پچیس سات سے شکست دی ‘ہزارہ نے سوات کو پچیس انیس اور پچیس انیس سے ہرا دیا ‘بنوں‘ڈی آی خان ‘ہزارہ اور مردان کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘ٹیبل ٹینس کے مقابلے صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اﷲ خان کی نگرانی میں جاری ہیں خواتین کے بیڈمنٹن مقابلوں میں مردان اور ہزارہ کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ‘ہزارہ کی کائنات اور عالیہ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پشاور کو شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مردان نے سوات کو 2-0 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ہاکی کے مقابلوں میں مردان نے ڈی آئی خان اور پشاور نے سوات کو شکست دے دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں