الخدمت فاؤنڈیشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری
تازہ ترین : 1

الخدمت فاؤنڈیشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری

پشاور۔04 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء )ضلع کونسل پشاور کے ممبر اور الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے نائب صدر خالد وقاص چمکنی نے آئندہ دوسال کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا‘ حلف برداری کی تقریب الخدمت ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی‘ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان مہمان خصوصی تھے‘ تقریب میں مرکزی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد اقبال‘ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ میاں صہیب الدین کاکاخیل‘ سابق صوبائی صدر نورالحق‘ جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی ‘جماعت اسلامی کی صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ‘حاجی شاکر الله اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 11:48:32

اپنی رائے کا اظہار کریں