صوبائی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی اور مقامی حکومتوں کو مستحکم بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے
خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ کا اجلاس سے خطاب
منگل 3 مئی 2016 22:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات مقامی طور پر فراہم کرنے اور مقامی حکومتوں کو مستحکم بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں مالی طور پر کمزور اضلاع ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور نئے ٹی ایم ایزکو مستحکم کرنے کیلئے700ملین روپے کی گرانٹ دے گی تاکہ یہ ادارے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو سکیں ۔
وہ منگل کے روزمحکمہ خزانہ کے کمیٹی روم پشاور میں پراونشل فنانس کمیشن کے اجلاس سے بطور کوچیئرمین خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر کمیش کے چیئرمین مظفر سید،ممبران،سیکرٹری خزانہ،پی اینڈڈی،لوکل گورنمنٹ،قانون،ضلع ناظم شانگلہ اور تحصیل ناظم غازی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
عنایت اﷲ نے کہا کہ حکومت یہ گرانٹ مالی طور پر کمزور اضلاع شانگلہ، تور غر اور نئے ی ایم ایزکوفراہم کرے گی تاکہ یہ اضلاع اور ٹی ایم ایزمستحکم ہو سکیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اضلاع کو ان کے حصے سے ان کی ضرورت کے مطابق غیر ترقیاتی فنڈز کی مد میں فنڈزبھی جاری کئے جائیں گے تاکہ اضلاع کی ضرورت کوپورا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع اور ٹی ایم ایز میں ناظمین کے دفاتر موجود نہیں انکے لئے آئندہ مالی سال میں دفاتر بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بلدیات کے ٹی ایم ایز کی آمدن بڑھانے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جنکے نتیجے میں گزشتہ تین سال کے اندر ان کی آمدن میں73فی صد کے حساب سے50کروڑ روپے تک کااضافہ ہو چکا ہے جو ٹھیکوں اور ٹینڈرز کی شفاف نیلامی کا نتیجہ ہے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز ، معاون خصوصی مشعود احمد خان نے ..
پشاور ، کاروباری خواتین کے لیے رجسٹریشن اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
صاف پانی کی فراہمی,نکاسی آب اور ٹیوب ویلوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کا حل ترجیح ہے،پختون یار خان
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحت کارڈ پر داخل مریض کیلئے باہر سے ادویات کی خریداری کے معاملے پر شعبہ گائنی کی ..
وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق ..
خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد نے ارباب نیاز انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل ..
پشاور ہائی کورٹ کا 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے خدشہ
خیبرپختونخواہ اسمبلی مخصوص نشستوں پر حلف معاملہ،وزیراعلیٰ اور کابینہ کو اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو