حکومت بلدیاتی نظام کی اہمیت ،آفادیت کے پیش نظر استحکام کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،شاہ محمدخان

منتخب بلدیاتی نمائندے انتظامی اورمالیاتی اختیارات سے لیس ہوکرعوام کی خدمت کو موثر انداز میں سرانجام دے سکتے ہیں،معاو ن خصوصی کی وفد سے گفتگو

منگل 3 مئی 2016 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر سے منگل کے روز ان کے دفتر پشاور میں بنوں سے تعلق رکھنے والے ضلعی اور تحصیل ناظمین نے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔ ناظمین اور تحصیل ناظمین کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی نظام کی اہمیت اور آفادیت کے پیش نظر ان کے استحکام کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اور منتخب بلدیاتی نمائندے انتظامی اورمالیاتی اختیارات سے لیس ہوکرعوام کی خدمت کو موثر انداز میں سرانجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے ناظمین پرزوردیا کی وہ اپنے علاقوں کی ترقی کے لئے مقامی تنازعات کے خاتمے اورعوام میں اخوت وبھائی چارے کی فضا کے قیام کے لئے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں جو ترقی اورخوشحالی کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظمین کے وفد نے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان کواپنے بھر پور تعاون کایقین دلاتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اور اپنے اپنے علاقوں کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا مثبت کردار اداکرینگے۔وفد نے معاون خصوصی کو اقتصادی راہداری کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی تشویش سے بھی آگاہ کیا جس پر معاون خصوصی نے یقین دلایاکہ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے دوٹوک موقف پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں