صحت مند رہنے اور جسمانی نشونما ں کیلئے کھیل انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کی ترقی کواپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے ہوئے ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل محمود خان کا تقریب سے خطاب

منگل 3 مئی 2016 18:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل وثقافت ،میوزیم اورامورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صحت مند رہنے اور جسمانی نشونما ں کے لئے کھیل کود انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کی ترقی کواپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے ہوئے ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز قیوم سٹیڈیم پشاور میں انڈر 23 گیمز 2016 کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تھے جبکہ تقریب میں صوبائی وزراء شاہ فرمان ،علی امین گنڈاپور،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ مشتاق احمدغنی ،معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک وفیشریز محب اﷲ خان ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امجد علی خان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان کے علاوہ محکمہ سپورٹس کے حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے اورآج اس ایونٹ کامقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ امن پسند اورانتہائی مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر افسوس کہ ماضی میں سپورٹس کی ترقی کے لئے عملی طورپر کچھ نہیں کیاہے ۔محمود خان کہا کہ سپورٹس انسانوں میں مقابلے کارجحان پیداکرتے ہیں انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ کھیلوں میں ہار جیت ہوتاہے لیکن ہمت نہیں ہارنی چاہیے اس موقع پرانہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزارت سپورٹس کی جانب سے ایک سوینیئر پیش کیاجبکہ عمران خان نے بھی نوجوانوں کی فلاح وبہبود میں اہم اقدامات اٹھانے پر وزیرکھیل محمودخان کوسوینیئرسے نوازا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں