خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کا ضابطہ کار وضع کر دیا ‘مارکیٹوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائیگا

منگل 3 مئی 2016 16:43

خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کا ضابطہ کار وضع کر دیا ‘مارکیٹوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائیگا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا پولیس نے جرائم کی روک تھام کیلئے صوبے میں موبائل فونز کی خریدو فروخت کیلئے ضابطہ کار وضع کر دیا جس کیلئے مارکیٹوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کیلئے ضابطہ کار مرتب کر لیا جس کے مطابق موبائل فون کی خریداری پر گاہک کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لازمی قرار دیدی گئی ‘ پولیس حکام کے مطابق ضابطہ کار میں دوکاندا گاہک کا نام ، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل کی تفصیلات کا اندراج کرنے کا پابند ہو گا جس کیلئے موبائل مارکیٹوں میں بائیو میٹرک سسٹم کا انتظام کیا جائیگا ‘اس کے علاوہ موبائل فون میں کیمرے کی سہولت ہونے پر دوکاندار فروخت کندہ کی تصویر بھی لے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں