بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزیراعظم کے خصوصی دورہ کے موقع پر ضلع بھر کے تعلیمی ..
تازہ ترین : 1

بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزیراعظم کے خصوصی دورہ کے موقع پر ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند رہے

بنوں کے ضلعی ناظم نے ضلعی ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کر کے چھٹی کیلئے کہا تھا جس پرانکار کردیا گیا تھا ‘ مشتاق غنی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء)خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزیراعظم کے خصوصی دورہ کے موقع پر ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند رہے ۔ کے پی کے کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے بتایا کہ بنوں کے ضلعی ناظم نے ضلعی ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کر کے چھٹی کیلئے کہا تھا جس انہیں انکار کردیا گیا تھا۔مشتاق غنی نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں ھٹی نہیں کی گئی جن سکولوں نے چھٹی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

چند روز قبل وزیر اعظم کی جانب سے کے پی کے کے ضلع مانسہرہ کے دورہ کے دوران مقامی یونیورسٹی کو بند کئے جانے سے متعلق اطلاعات کے مشیر نے کہا کہ وائس چانسلر نے چھٹی کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ‘ سیاسی سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں ا یسے میں تعلیمی اداروں کو متاثر کرنا مناسب نہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 14:27:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں