جامعہ پشاورکے زیر اہتمام بی اے، بی ایس سی کے امتحانات 11مئی سے شروع ہوں گے

منگل 3 مئی 2016 13:54

پشاور۔03 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )شعبہ امتحانات پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے بی ایس سی حصہ اول ودوم سال 2016ء کے امتحانات 11مئی سے شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

شعبہ امتحانات کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق جن امیدواروں کو رول نمبر سلپ 6مئی تک موصول نہ ہوں وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق شعبہ امتحانات سے بالمشافہ رابطہ کریں تاکہ انہیں ڈوپلیکیٹ نمبرجاری کیاجاسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں