گندھارا بورڈ کی کوہاٹ یونیورسٹی میں ہندکوورکشاپ
تازہ ترین : 1

گندھارا بورڈ کی کوہاٹ یونیورسٹی میں ہندکوورکشاپ

پشاور۔02 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی۔2016ء )گندھارا ہندکو بورڈ اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کے باہمی اشتراک سے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک روزہ ہندکو ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ورکشاپ کے کلیدی مقرر اور صدر مجلس سابقہ وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی انجینئر سید امتیاز حسین گیلانی تھے ۔ورکشاپ کا موضوع ”کوہاٹ اچ ہندکو زبان نُوں کس طراں ترقی دتی جا سکدی اے“ تھا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سید امتیاز حسین گیلانی نے کہا کہ ہندکو زبان ساڑھے 3 ہزار سال پُرانی ہے ۔ یونیورسٹیوں میں ہندکو کے حوالے سے ریسرچ ہونی چاہئیے ۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 16:05:02

اپنی رائے کا اظہار کریں