تین میچوں کی سیریزمیں ملک کرکٹ اکیڈمی نے1-0سے برتری حاصل کی
تازہ ترین : 1
تین میچوں کی سیریزمیں ملک کرکٹ اکیڈمی نے1-0سے برتری حاصل کی

تین میچوں کی سیریزمیں ملک کرکٹ اکیڈمی نے1-0سے برتری حاصل کی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی۔2016ء)اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی اور ملک کرکٹ اکیڈمی کے مابین کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ملک کرکٹ اکیڈمی نے1-0سے برتری حاصل کرلی ۔میڈیکل گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ35 اووزرمیں 178رنز بنائے ۔جسمیں عماد نے45،شفیق نے 39اور رشید ارمان نے 54رنز سکورکئے ۔

ملک کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے ابوبکر نے تین ،فضل مولااور افتخار نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے ملک کرکٹ اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔فیصل نے31،عبداللہ نے24ناٹ آؤٹ اور سکندر نے67رنز بناکر نمایاں سکورررہے۔اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے عمر نے دو،شفیق قاضی ،وقار اور نعیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 13:12:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں