باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں سے وصول کئے جانے والے بیس روپے ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کی سفارشات کردی

اتوار 1 مئی 2016 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں سے وصول کئے جانے والے بیس روپے ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کی سفارشات کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے امن وامان کی صورتحال کی بہتری ، ائیر پورٹس پر مسافروں کے رشتہ داروں کی تعدادکو کم کرنے کے لئے ملک بھر کے ائیر پورٹس میں داخل ہونے والے مسافروں سے بیس روپے ٹیکس کی وصولی کی منظوری دی تھی تاہم اسلام آباد ائیر پورٹ ، لاہور ائیر پورٹ اور کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عدالتی حکم کے بعد مسافروں سے ٹیکس کی وصولی بندکر دی ہے تاہم باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عدالتی حکم کے باوجود مسافروں کے رشتہ داروں سے بیس روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے تاہم اس کی کوئی رسید نہیں دی جا رہی ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ٹیکسوں کی وصولی میں مسافروں کے رشتہ داروں اور عملے کے درمیان تکرار کے واقعات بھی رونماء ہو رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بعض محکموں کی سفارشات کی روشنی میں اسے ختم کیا جا رہ اہے جبکہ ائیر پورٹ ٹیکسز کی مد میں فراڈ کی تحقیقات کادائرہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک بھی وسیع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں