خیبر پختونخوا حکومت نے آوٹ آف ٹرن ترقی والے پولیس اہلکاروں کی رپورٹ تیار کر لی

اتوار 1 مئی 2016 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے آوٹ آف ٹرن ترقی لینے والے پولیس اہلکاروں کی رپورٹ تیار کر لی ہے جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ہیڈ کانسٹیبل سے ڈ ی ایس پی کی سطح تک آوٹ آف ٹرن ترقیوں کے حامل افسران کی تفصیلات سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تیار کی جا رہی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2014میں آو ٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کے حکامات جاری کئے تھے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے آوٹ آف ٹرن ترقی حاصل کرنے والے ہیڈ کانسٹیبلز ، اے ایس آئیز ، سب انسپکٹرز ، انسپکٹرز اور ڈی ایس پیز کی تفصیلات مرتب کر لی ہے پشاور سمیت صوبے کے پچیس اضلاع میں 2014میں آوٹ آف ٹرن ترقی لینے والے پولیس اہلکاروں اور افسران سے ترقیاں واپس لے لی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں