پشاور، چھملابونیرمیں پاک فوج کے زیراہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) پاک فوج مالاکنڈ ڈویژن کے امن وامان کے ساتھ ساتھ فلاحی اور بحالی سرگرمیوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔ انہی فلاحی سرگرمیوں کے ضمن میں چھملا بونیر میں پاک فوج کے زیراہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتما م ایک روزہ چھملا بونیر میں انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

طعبی کیمپ میں آرمی کے سپیشلٹ ڈاکٹرزکے علاوہ سول ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔ پاک فوج کی یہ کاوش مالاکنڈ ڈویژن کی عوام کی خدمات کا تسلسل ہے ۔ ایک روزہ کیمپ کے دوران تقریباََ 350سے زائد مرد،650سے زائدعورتیں اور800سے زائدبچوں نے اپنا معائنہ کروایا۔ کیمپ میں صبح نو سے چار بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاری رہی ۔ اردگرد کے تمام دیہات کے لوگوں نے اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ حاصل کیا اور اہلیان علاقہ نے طبی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی سرگرمیوں کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں