گورنرخیبرپختونخوا کی مولانافضل الرحمان کے گھر آمد، خیریت دریافت کی
تازہ ترین : 1

گورنرخیبرپختونخوا کی مولانافضل الرحمان کے گھر آمد، خیریت دریافت کی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل۔2016ء)گورنر خیبر پختونخوا نجینئر اقبال ظفر جھگڑا ہفتہ کے روز اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ٖ(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی ۔گورنر نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی سمیت قومی سلامتی اور فاٹا اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

وقت اشاعت : 30/04/2016 - 21:21:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں