پشاور،پولیس نے فقیر آباد کی حدود میں سرچ کے دورا ن افغان باشندوں سمیت39سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پولیس نے فقیر آباد کی حدود میں سرچ کے دورا ن افغان باشندوں سمیت39سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے،زیر حراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

پشاور میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے پھر سے سرچ اپریش کاسلسلہ تیز کردیا ہے ،جہاں پر پولیس نے تھانہ فقیر آباد کی حدود اور اس کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے آفغان باشندوں سمیت39سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے گیاہے،گرفتا رافراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی ہے ،برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایس ایم جی 5پستول6اور 765سے زائدکارتوس شامل ہیں گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر امقیم افراد بھی شامل ہیں پولیس نے زیر حراست افرادکو تھانہ فقیر آباد منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں