خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،مقتول اقلیتی رکن اسمبلی سورن سنگھ کی نشست پر پھول رکھے ..
تازہ ترین : 1

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،مقتول اقلیتی رکن اسمبلی سورن سنگھ کی نشست پر پھول رکھے گئے ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

وزیراعلیٰ کا سورن سنگھ کی بیوہ ،بچوں کی کفالت کا اعلان / بلدیو کمار کو کبھی ایم پی اے بننے نہیں دیں،پرویزخٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے مقتول اقلیتی رکن اسمبلی سورن سنگھ کی نشست پر پھول رکھے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،ایم پی ایز نے سورن سنگھ کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا ،اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی سورن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

اجلاس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ اسمبلی کا آج کا اداس ترین دن ہے۔سورن سنگھ دو کمروں کیکرایے کے گھرمیں رہتا تھا۔انہوں نے سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کے لیے مشترکہ قرار داد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کا اعلان کرے۔ مشترکہ قرارداد کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سورن سنگھ کی بیوہ اوران کے بچوں کی کفالت کا اعلان کیا،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ کی بیوہ اور بچوں کو گھردیا جائے گا اور بچوں کے اخرجات بھی پورے کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ کے قتل پر بہت دکھ اورافسوس ہوا،سورن سنگھ نے پوری اسمبلی کے اراکین کو دوست بنایا اور ایک دوست کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی،وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیو کمار کو کبھی ایم پی اے بننے نہیں دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 19:56:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں